ProZ.com translation contests »
32nd Translation Contest: "Movie night" » English to Urdu

Competition in this pair is now closed, and the winning entry has been announced.

Discussion and feedback about the competition in this language pair may now be provided by visiting the "Discussion & feedback" page for this pair. Entries may also be individually discussed by clicking the "Discuss" link next to any listed entry.

Source text in English

To say that I was compelled by Parasite from start to finish is an understatement; its filming style with tracking shots are enthralling. Having watched several Korean films during the London Korean Film Festival, I was familiar with the usual genres employed in such films but Parasite seemed to defy them all! Parasite is comedic, in a quirky way, it is also a thriller, straddles class divisions and also depicts a family tale amongst other genres and is therefore likely to appeal to all ages.

Parasite truly deserves to be watched in a cinema to appreciate its nuances and the stylish cinematography. As a summary, to avoid spoilers, Parasite tells the tale of the interaction between the Park family and the Kim’s, an unemployed family, whose contrasting worlds collide with long lasting consequences.

[...]Bong Joon-Ho manages to pique the audience’s interest with brightly lit shots coupled with the effective use of indoor space, and it is surprising to realise, after the film’s 2 hour 12 minute length, that most of the scenes occur within the Park family’s home. The mundane elements of domesticity are displayed with an intriguing perspective showcasing Bong Joon-Ho’s flair. It is a slow burner but you will revel in its beauty and ingenuity as Parasite convinces that it operates solely on one level but it is in fact multi-layered and depicts social realism with empathy and pathos.

The cast are beguiling to watch, every facial movement and action is accentuated, even the mere act of walking up or down stairs can convey hidden meaning, which the camera fragments. Levels of unease are also created by virtue of that effective use of space with unusual camera angles and dramatic weather conditions ratcheting up that sensation. There is a surreal nature to Parasite, which its score emphasises, and furthermore the film adopts elements of the absurd devised in such an ingenious way which is truly cinematic magic. Parasite’s apparent eeriness will certainly keep you riveted and would not feel alien to the Twilight Zone school of filmmaking.

The actors are very impressive and add breadth to their roles creating relatability whilst seeming effortlessly cool. When Ki-Woo and Ki-Jeong Kim were working within the Park family home as private tutors they certainly epitomised this level of nonchalant, understated authority creating an aura of mysticism with the unspoken, almost mythical, tutoring techniques employed. Quite simply, the actors Park So-Dam and Choi Woo-Sik, as Ki-Woo and Ki-Jeong, are compelling to watch in the different directions that Parasite follows and they carry these performances seamlessly thereby inviting the audience to be on their side.

[...]Parasite is a remarkable piece of extremely skilful filmmaking, it is simply a must see film, and so I am looking forward to re-watching the film on its UK general release date.

The winning entry has been announced in this pair.

There were 12 entries submitted in this pair during the submission phase, 4 of which were selected by peers to advance to the finals round. The winning entry was determined based on finals round voting by peers.

Competition in this pair is now closed.


Entries (12 total; 4 finalists) Expand all entries

یہ کہنا کافی نہیں کہ آغاز سے لے کر اختتام تک، میں پیراسائیٹ (Parasite) کی گرویدا بنی رہی؛ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ جس انداز سے اِسے فلمایا گیا ہے، وہ مسحور کُن ہے۔ لندن کورئین فلم فیسٹیول کے دوران کتنی ہی کوریائی فلمیں نظر سے گزریں، اور میں اس طرز کی فلموں میں اپنائے جانے والے جن رنگ و آہنگ سے واقف ہوں، پیراسائیٹ ان سبھی سے ذرا ہٹ کر معلوم ہوتی ہے! ایک نرالے طرزِ مزاح پر مبنی پیراسائیٹ، سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی اونچ نیچ کو نمایاں کرتی ہے تو دیگر خاصیتوں کے علاوہ یہ ایک خاندان کی داستان بھی بیان کرتی ہے اور اسی سبب، ممکنہ طور پر یہ ہر طبقۂ عمر کے معیار پر پورا اُتر سکتی ہے۔

پیراسائیٹ واقعی میں سینیما گھروں کی زینت بننے کے لائق ہے تاکہ اس کے متنوع پہلوؤں اور خوبصورت فلم بندی کا حق ادا ہو سکے۔ مزہ کرکرا ہونے سے بچانے کی خاطر، قصہ مختصر یہ کہ، پیراسائیٹ کی کہانی، پارک (Park) خاندان کی، کم (Kim) نامی، ایک بےروزگار خاندان سے ہونے والی ایک ملاقات، اور دونوں کے حالات کے میل نہ کھانے کے سبب مرتب ہونے والے دیرپا اثرات کے گرد گھومتی ہے۔

[...]بوں جُون ہو (Bong Joon-Ho) اندرونی مقام کے موثر استعمال کے ساتھ کمال کی روشنیوں میں فلمائے گئے شاٹس کی مدد سے، ناظرین کی توجہ پانے میں کامیاب رہے ہیں، اور 2 گھنٹے 12 منٹ کے دورانیے پر مشتمل فلم دیکھنے کے بعد، یہ احساس ورطۂ حیرت میں ڈال دیتا ہے کہ زیادہ تر سین پارک فیملی کے گھر کے اندر ہی فلمائے گئے۔ خانگیت کے عام عناصر کو جس پُرکشش انداز میں پیش کیا گیا ہے اس سے بوں جُون ہو کے انداز کی وسعت چھلکتی ہے۔ اس فلم کے مزاج میں ایک دھیما پن ہے، تاہم، آپ کو اس کی خوبصورتی اور اچھوتے پن کا احساس تب ہو گا جب پیراسائیٹ کے محض یک سطحی ہونے کے دعوے کے برعکس آپ اسے تہ در تہ کھُلتا اور احساس اور انہونیوں کی مدد سے سماجی حقیقتوں کو آشکار کرتا ہوا دیکھیں گے۔

اس کی کاسٹ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، چہرے کے ایک ایک تاثر اور ہر ہر حرکت میں ایک پیغام چھپا ہے، حتیٰ کہ سیڑھیاں چڑھنے، اترنے جیسی غیر اہم حرکات کے پیچھے بھی محرکات ہو سکتے ہیں، جنہیں کیمرے کی آنکھ سے نہایت انفرادیت کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ کیمرے کے غیرمعمولی زاویوں اور یکایک بدلتی موسمی صورتحالوں کے ساتھ جگہ کے باصلاحیت استعمال کی مدد سے، بےچینی کی حدوں کو بھی نہایت تخلیقی انداز سے دِکھایا گیا ہے، جس کی بدولت یہ احساس دوچند ہو جاتا ہے۔ پیراسائیٹ اپنی ہی نوعیت کی ایک فلم ہے، جیسا کہ اس کے اسکور کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو رہا ہے، اور مزید یہ کہ فلم میں خام عناصر کا بھی اس پُختگی سے استعمال کیا گیا ہے کہ یہ فلم بندی کا ایک کرشمہ معلوم ہوتا ہے۔ پیراسائیٹ کی ظاہری پراسراریت کی بدولت آپ یقیناً توجہ ہٹا نہیں پائیں گے اور خود کو Twilight Zone اسکول آف فلم میکنگ کا ہی حصہ پائیں گے۔

پائے کے اداکاروں نے اپنے کرداروں میں بلاتردد انداز سے وابستگی پیدا کرتے ہوئے گویا جان ہی ڈال دی ہے۔ جب کیی وُو (Ki-Woo) اور کیی جونگ کِم (Ki-Jeong Kim) پارک فیملی کے گھر کے اندر بطور نجی معلمین کام کر رہے تھے تو انہوں نے اطمینان کے اس درجے، مخفی اختیار کو بطریقِ احسن پیش کرتے ہوئے ان کہی، اور تقریباً ماورائی، معلِّمانہ تکانیک استعمال کر کے بلاشبہ ایک سحر سا قائم کر دیا۔ کیی وُو اور کیی جونگ کِم ہی کی طرح، نہایت آسانی سے، اداکار پارک سُو ڈیم (Park So-Dam) اور چواَے وُو سِک (Choi Woo-Sik) کی اداکاری کی بدولت پیراسائیٹ کی کہانی میں آنے والے موڑ دیکھے بنا رہا نہیں جا سکتا، اور انہوں نے اس قدر مہارت سے اداکاری کے جوہر دِکھائے کہ گویا ناظرین کا دل ہی جیت لیا۔

[...]پیراسائیٹ نہایت ماہرانہ طرز کی فلم بندی کا ایک قابلِ تعریف شاہکار ہے، یہ ایک دیکھنے لائق فلم ہے، اور اسی لئے یہ بات تو طے ہے، کہ میں اسے یو کے (UK) میں عوامی سطح پر ریلیز ہونے کے موقع پر دوبارہ دیکھنا چاہوں گی۔
Entry #36956 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Aiman Riaz
Aiman Riaz
Pakistan
Winner
Voting points1st2nd3rd
287 x400
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry3.413.47 (17 ratings)3.35 (17 ratings)
یہ کہنا بالکل بھی مبالغہ نہیں ہوگا کہ پیراسائٹ کی کہانی نے شروع سے آخر تک مجھے اپنے سحر میں گرفتار رکھا؛ اس کی فلم بندی اور ٹریکنگ شاٹس بہت دلچسپ ہیں۔ میں نے لندن کورین فلم فیسٹیول میں کئی کورین فلمیں دیکھی ہیں، اس لئے مجھے ان فلموں کی عمومی اقسام سے واقفیت تھی لیکن یہ ان سب سے الگ ثابت ہوئی ! پیراسائٹ ایک مُنفرِد، مزاحیہ اور سنسنی سے بھرپور فلم ہونے کے ساتھ، سماجی طبقاتی تقسیم کو پیش کرنے کے علاوہ ایک خاندان کی کہانی بھی ہے؛ جسکی وجہ سے یہ تمام عمر کے لوگوں کو متوجہ کر سکتی ہے۔

بے شک پیراسائٹ سینما گھروں میں دیکھے جانے کے قابل ہے تاکہ آپ اسکی فلمی عکاسی سے بھرپور انداز میں لظف اندوز ہو سکیں۔ بغیر آپکی کہانی کا مزا خراب کیے اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ پارک خاندان اور بیروزگار کِم خاندان کی متضاد دنیائیں ایک دوسرے کے ساتھ کچھ ایسے متصادم ہوتی ہیں کہ جس کے دیرپا نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

بونگ جون- ہو اپنی زبردست عکاسی اور گھر کے اندر شاندار فلم بندی سے دیکھنے والوں کی دلچسپی کو بڑھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حتیٰ کہ اس فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ گزرنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ حیرت انگیز طور پر زیادہ تر مناظر پارک خاندان کے گھر میں واقع ہوتے ہیں۔ گھریلو زندگی کے عام ترین اجزاء دلچسپی کے ساتھ دکھائے گئے ہیں جو بونگ جون-ہو کی امتیازی صفت ہے۔ یہ ایک دھیمی آنچ کی طرح آپکو اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔ بظاہر یہ ایک سطح پر چلتی ہوئی کہانی ہے مگر اسکے اندر پوشیدہ گہرائی کہانی میں کثیر سطحی سماجی حقیقت پسندی کے نظریات کو ایسے سمویا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

اس فلم کو دیکھنا واقعی مسحور کن ہے۔ اس کے مناظر، اداکاروں کے انداز، اور فلم کی عکاسی ، سب کچھ دلچسپی سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہرخاص و عام منظر بھی گہرے معانی ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فلم کے ماحول، غیر معمولی مہارت سے کیمرے کے زاویوں کا استعمال اور اور موسمی پسِ منظر کےاستعمال سے، تجسّس کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔ "پیراسائٹ" کی غیر مثالی فطرت اس کی موسیقی سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، فلم میں بہترین طریقے سے غیر حقیقی عناصر کو شامل کیا گیا ہے جو واقعی سینمائی جادو ہیں۔ "پیراسائٹ" کی غیر معمولیت آپ کو پوری طرح سے مشغول رکھے گی اور یہ فلم "ٹوائیلاٹ زون" کی فلموں کی طرح لگے گی۔

اداکار بہت ہی متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں کو وسعت دیتے ہوئے ، قابِل فہم تعلق پیدا کرتے اور آسانی کے ساتھ خوبصورتی نمایاں کرتے ہیں۔ جب کی-وو اور کی-جیونگ کم پارک خاندان کے گھر میں نجی اساتذہ کے طور پر کام کر رہے تھے تو وہ بےپرواہ، پرسکون اور اہم معلوم ہوتے تھے، ۔حیرت انگیز تعلیمی طریقوں کا استعمال کرتےجو کہانیوں کی طرح پراسرار اور دلچسپ محسوس ہوتے تھے۔وہ تقریباً خیالی، اور صوفیانہ تدریسی طریقوں کے استعمال سے رازوں کو افشاء کرتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ پارک سو-دام اور چوئی وو-سک، یعنی کی-وو اور کی-جیونگ، پیراسائٹ میں مختلف سمتوں میں چلتے ہوئے بہت ذیادہ دلچسپی کا سامان پیدا کرتے ہیں اور اپنی کمال اداکاری سے ناظرین کو سکرین سے باندھ کر رکھتے ہیں۔

پیراسائٹ ایک بہت ہی دلچسپ اور بہترین فلم ہے جو بہت ہی ماہرانہ فلم بنانے کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ فلم ضرور دیکھنی چاہئے اور میں بھی اس کے یوکے جنرل ریلیز کی تاریخ کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ میں اسے دوبارہ دیکھ سکوں۔
Entry #37051 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Adil Khan
Adil Khan
Pakistan
Finalist
Voting points1st2nd3rd
101 x42 x22 x1
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry3.593.87 (15 ratings)3.31 (13 ratings)
یہ کہنا ناکافی ہوگا کہ پیرا سائٹ نے مجھے شروع سے آخر تک اپنی گرفت میں لیے رکھا تھا ۔ٹریننگ شاٹس کے ساتھ اس کی عکس بندی کا انداز دلکش ہے۔لندن کورین فلم فیسٹول کے دوران متعدد کورین فلموں کو دیکھ چکنے کے بعدان فلموں میں استعمال کیے جانے والے معمول کے طور طریقوں سے میں واقف ہوچکا تھا۔لیکن پیرا سائٹ ان سب سے الگ تھی۔پیراسائٹ انوکھے اندازمیں مزاح کو ساتھ لے کر چلتی ہے، اس میں سنسنی خیزی بھی ہے ، یہ طبقاتی تقسیم کو بھی نمایاں کرتی ہے اور دیگر باتوں کے علاوہ ایک خاندان کی کہانی کو بھی ساتھ لے کر چلتی ہے۔یوں یہ فلم ہر عمر کے افراد کے لیے دلچسپی کی حامل ہوسکتی ہے۔
پیرا سائٹ واقعی کسی سینما گھر میں جاکر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے تاکہ صحیح معنوں میں اس کی باریکیوں اور سینماٹوگرافی کے انداز سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔اگر طوالت سے گریز کرتے ہوئے مختصر طور پر بیان کیاجائے تو پیرا سائٹ پارک اور کم خاندانوں کے درمیان باہمی تعلق کا احوال پیش کرتی ہے جن کی متضاد دنیائیں گہرے نتائج مرتب کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراتی ہیں۔

بونگ جون ہو خوب چمکیلے شاٹس کے ساتھ ساتھ ان ڈور کی جگہ کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے فلم بینوں کی دلچسپی کو بڑھانے کا اہتمام کرتا ہے۔ فلم کے دو گھنٹے 12 منٹ کے دورانیے کے اختتام پر یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر پارک خاندان کے گھر میں فلمائے گئے ہیں۔گھریلو زندگی کے روزمرہ معاملات کو جس طرح ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے وہ بونگ جون ہو کے مخصوص مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔یہ ایک دھیمے انداز میں سلگتی ہوئی آنچ جیسا ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اورتخلیقی انداز میں کھو جائیں گے کیونکہ پیرا سائٹ ظاہری طور پر تو اکہرے انداز میں چلتی ہے لیکن درحقیقت یہ تہہ در تہہ ہے اور سماجی حقیقت نگاری کو احساس ہمدردی اور دردمندی کے ساتھ پیش کرتی ہے۔
فلم کی کاسٹ دیکھنے میں متاثر کن ہے۔ چہرے کے تاثرات اور ایکشن کو بہت اہمیت دی گئی ہے ۔یہاں تک کہ سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے کے عام سے عمل میں بھی پوشیدہ معنی کو ابھارا گیا ہے کچھ اس طرح جیسے کیمرے کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا جائے۔دل کو دھڑکانے والے مراحل بھی سپیس اور کیمروں کے مشکل زاویوں اور موسم کی ڈرامائی کیفیت کو استعمال کرتے ہوئے نہایت موثر اندز میں تخلیق کیے گئے ہیں جو منظر کی سنسنی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔پیراسائٹ سرئیلسٹ نوعیت کی بھی ہے جس پر اس کا سکور زور دیتا ہے اور مزید یہ کہ فلم ابسرڈ کے عناصر بھی اپنے جلو میں شامل کرلیتی ہے جو اس قدر ہوشیاری سے تخلیق کیے گئے ہیں کہ وہ حقیقی معنوں میں فلم کے جادو کو ابھارتے ہیں۔ پیرا سائٹ کی ظاہری انتشاری کیفیت یقینی طور پر آپ کو الجھائے گی اور یہ ٹوائلائٹ زون مکتبہ فکر کی فلم کاری سے مختلف محسوس نہیں ہوگی۔


فلم کے اداکار بہت متاثرکن ہیں اورفطری انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے اپنی کرداروں میں گہرائی پیدا کرتے ہیں ۔جب کی وو اور کی جونگ کم پارک خاندان کے گھر میں نجی ٹیوٹر کے طور پرکام کرتے ہیں تو یقینی طور پر وہ اس سطح کی بے حسی اور کم تر اتھارٹی کے حوالے سے ٹیوشن کی تیکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے تصوف کے ساتھ ایک خاموش، تقریباً اساطیری ہالہ تخلیق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔سادہ طور پر کہا جاسکتا ہے کہ کی وو اور کی جونگ کا کردار ادا کرنے والے اداکار پارک سو ڈیم اور چوئی وو سک ہمیں ان مختلف جہتوں کی جانب نگاہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں جنہیں پیرا سائٹ اپنے جلو میں لے کر چلتی ہے۔وہ اپنے کرداروں کو اس خوبی کے ساتھ نبھاتے ہیں کہ ناظرین کے جذبات ان کے ساتھ ہوجاتے ہیں۔
پیرا سائٹ فلم سازی کے فن کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ اس فلم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے لہٰذا میں فلم کی برطانیہ میں نمائش کی تاریخ کا منتظر ہوں تاکہ اسے ایک بار پھر دیکھ سکوں۔
Entry #37303 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Finalist
Voting points1st2nd3rd
101 x42 x22 x1
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry3.583.62 (13 ratings)3.54 (13 ratings)
اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں کہ میں 'پیراسائٹ' (طفیلیے) فلم کو شروع سے آخر تک بغیر توجہ ہٹائے دیکھنے کے لیے مسحور کن تھا؛ خاص کر ٹریکنگ شاٹس کا استعمال کرتے ہوئے اس کی فلم بندی کا انداز دلکش ہے۔ چونکہ میں نے 'لندن کورین فلم میلہ' کے دوران متعدد کورین فلمیں دیکھی تھیں اس لیے میں اس طرح کی فلموں میں استعمال ہونے والے انداز سے واقف تھا، لیکن 'پیراسائٹ' ان کے برعکس دکھائی دی! پیراسائٹ ایک نرالے انداز میں مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنسنی خیز بھی ہے جو طبقاتی تقسیم کی حدود کو عبور کرتی ہے اور دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ ایک خاندانی کہانی سناتی ہے، یہی بات اسے ہر عمر کے لوگوں کے لیے موزوں بناتی ہے۔

پیراسائٹ کی باریکیوں اور دلکش سینما گرافی کی بھر پور تعریف کرنے کے لیے، یہ فلم واقعی ایک سنیما میں دیکھے جانے کی مستحق ہے۔ خلاصہ کے طور پر، خرابی پیدا کرنے والے لوگوں سے محفوظ رکھنے کے لیے، 'پیراسائٹ' پارک فیملی اور ایک بے روزگار خاندان کِم کی فیملی کے درمیان سماجی تعلق کی کہانی بیان کرتی ہے، جس کی ایک دوسرے سے متضاد دنیا دیرپا نتائج سے ٹکرا جاتی ہے۔

ہدایت کار بونگ جون ہو اندرونی جگہ کے بامقصد استعمال کے ساتھ ساتھ چمکدار روشنی والے شاٹس کے ذریعے سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرنے کا اس حد تک انتظام کرتا ہے کہ 2 گھنٹے 12 منٹ طوالت والی فلم پوری توجہ کے ساتھ دیکھنے کے باوجود ناظرین کو اس بات سے ذرا بھی بوریت محسوس نہیں ہوتی کہ اس فلم کے زیادہ تر مناظر پارک فیملی کے گھر کے اندر کے ہیں، بلکہ اس حقیقت کے ادراک کے بعد مزید حیرت ہوتی ہے۔ خاندانی زندگی کے معمولی پہلوؤں کو جس دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے اس سے بونگ جون ہو کی فطری قابلیت ظاہر ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ فلم آہستہ آہستہ دلچسپ ہوتی ہے لیکن آپ اس کی دلکشی اور جدت میں محو ہو کر رہ جاتے ہیں۔ فلم دیکھتے ہوئے آپ کو یوں احساس ہوتا ہے گویا 'پیراسائٹ' صرف یہی ایک پہلو پیش کرتی ہے جبکہ، درحقیقت، یہ کثیر الجہتی فلم ہے جو کہ ہمدردی اور اداسی کے ذریعے سماجی حقیقت پسندی کی نمائندگی کرتی ہے۔

فلم بندی کو دیکھا جائے تو بہت دلکش ہے، چہرے کی ہر حرکت اور تاثر کو نمایاں کیا گیا ہے، یہاں تک کہ محض سیڑھیوں پر چڑھنے یا ان سے نیچے اترنے کے سادہ عمل میں بھی کیمرہ بہت ہی باریکی سے گہری معنویت پیدا کر دیتا ہے۔ کیمرے کے غیر معمولی زاویوں اور اس احساس کو بڑھاوا دینے والے ڈرامائی موسمی حالات کے ذریعے اس جگہ کے موثر استعمال کی وجہ سے بھی بے چینی کی سطحیں ابھرتی ہیں۔ 'پیراسائٹ' کی ایک تصوراتی نوعیت ہے، جسے اس کا پسِ منظر میں چلنے والا میوزک نمایاں کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ فلم بڑی مہارت سے وضع کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو واقعی سنیما کا جادو ہے۔ 'پیراسائٹ' کی ظاہری پُراسراری یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور آپ کو یہ فلم سازی کے 'گودھولی زون' طرز کی یاد دلائے گی۔

اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں وسعت پیدا کرتے ہیں، فطری طور پر بہت پُرسکون نظر آتے ہوئے وہ اپنے کردار میں مکمل مگن ہو جاتے ہیں۔ جب 'کی-وُو' اور 'کی-جیونگ کم' پارک فیملی ہوم میں بطور پرائیویٹ ٹیوٹر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر ان کہی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ سحر انگیز چمک پیدا کرنے والی غیر معمولی طاقت اور اس سطح کی بے ساختگی کا مظاہرہ کیا۔ کی-وُو اور کی-جیونگ کے طور پر کام کرنے والے اداکار پارک سو-ڈیم اور چوئی وو-سک بالکل سادہ طور پر بلامزاحمت مختلف سمتوں میں دیکھتے ہیں جن کی طرف 'پیراسائٹ' انہیں متوجہ کرتی ہے، وہ بآسانی ان کرداروں میں اس حد تک اتر جاتے ہیں کہ گویا سامعین کو اپنی طرف کھینچ رہے ہوں۔

'پیراسائٹ' ناقابل یقین حد تک پیشہ وارانہ سنیما کا ایک حیرت انگیز کام ہے، سادہ الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے دیکھنا ضروری ہے، اور اس لیے جس دن یہ فلم برطانیہ بھر میں ریلیز ہو گی تو میں اسے دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں گا۔
Entry #36680 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Finalist
Voting points1st2nd3rd
602 x22 x1
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry3.183.18 (11 ratings)3.18 (11 ratings)


Non-finalist entries

The following entries were not selected by peers to advance to finals-round voting.

یہ کہنا کہ مجھے پیراسائٹ نے شروع سے آخر تک محصور کیا تھا ،ایک ادھورا بیان ہوگا ؛ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز دل کش ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول کے دوران کئی کورین فلمیں دیکھنے کے بعد، میں اس انواع کی فلموں میں استعمال معمول کی صنفوں سے واقف تھا لیکن پیرا سائیٹ نے ان سب انکار کیا- پرماسائٹے ایک عجبا و غریب انداز مںا مزاحہن فلم ہے ، یہ ایک سنسنی خز فلم بھی ہے، طبقاتی تقسم اور دیگر انواع کے درماون خاندانی کہانی کو بھی دکھایا گات ہے۔ جس کی وجہ سے ہر عمر کے فلم بینوں کے متوجہ ہونے کا امکان ہے ۔
پرراسائٹٹ واقعی سنما مںی دیےھب جانے کی مستحق ہے، تاکہ اس کی باریوسےں اور دلکش سنما ٹوگرافی کی تعریف کی جا سکے ۔
خلاصہ کے طور پر اور بغیر کسی لطف کو خراب کئے، پیراسائٹ، پارک خاندان اور کم کے بے روزگار خاندان کے مابین مد بھیڑ کی کہانی سناتا ہے، جن کی متضاد دنیائیں دیرپا نتائج کے ساتھ ٹکراتی ہیں-
بونگ جون ہو، اندرونی جگہوں کا موثر استعمال کرتے ہوئے، چمکدار روشنی والے شاٹس کےذریعے سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرنے کا انتظام کرتا ہے، اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی لمبائی کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر پارک فیملی کے گھر کے اندر ہوتے ہیں۔ گھریلو ، مادی عناصر کو ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس میں بونگ جون ہو کےنقطہ نظر کی نمائش ہوتی ہے ۔ یہ ایک دھیمی سلگتی فلم ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور آسانی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائیٹ، قائل ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ کثیرالجہتی ہے-اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور دردمندی کے ساتھ پیش کرتا ہے ۔
کاسٹ دیکھنے کے لئے مبہم ہیں، ہر چہرے کی حرکت اور عمل پر زور دیا گیا ہے، یہاں تک کہ سیڑھیاں اوپر یا نیچے چلنے کا محض عمل پوشیدہ معنی ظاہر کرتا ہے، جسے کیمرہ مختلف حصوں میں کر دیتا ہے ۔ غیر معمولی کیمرے کے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات کے ساتھ جگہ کے اس مؤثر استعمال کی وجہ سے بے چینی کی سطح بھی پیدا ہوتی ہے جو اس احساس کو تیز کرتی ہے ۔ پیراسائٹ، کی ایک غیر حقیقی نوعیت ہے، جس پر اس کا صوتی حصّہ زور دیتا ہے، اور اس کے علاوہ فلم اس طرح کے ذہین انداز میں تیار کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو واقعی سنیما کا جادو ہے ۔ پیراسائیٹ کی ظاہری بے چینی یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور فلم سازی اسکول کےاس دھند لکے علاقے سے اجنبیت محسوس نہیں کرنے دے گی ۔
اداکار بہت متاثر کن ہیں اور آسانی سے پرسکون رہتے ہوئے اپنے کرداروں میں اضافیت پیدا کرتے ہیں ۔ جب Ki-woo اور Ki-Jeong Kim پارک فیملی ہوم کے اندر نجی ٹیوٹرز کے طور پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر اس سطح کی بے حسی، کم تر اتھارٹی کی علامت ظاہر کی جو ان کہی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ تصوف کی چمک پیدا کرتی ہے۔ بالکل سیدھے الفاظ میں، اداکار پارک سو ڈیم اور چوئی وو سک، بطور کی وو اور کی جونگ، ان مختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور ہیں جن کی پیرا سائٹ پیروی کرتی ہے اور وہ اپنی کارکردگی کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیتے ہیں اور اس طرح سامعین کو ااپنی طرف آنے کی دعوت دیتے ہیں ۔
پیراسائیٹ، انتہائی ہنر مندانہ فلم سازی کا ایک قابل ذکر ٹکڑا ہے، یہ ایک لازمی طور پر دئکھے جانے والی فلم ہے اور اسی لئے میں برطانیہ کی عام ریلیز کی تاریخ پر فلم کو دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں ۔
Entry #36578 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry2.672.64 (11 ratings)2.70 (10 ratings)
ایسا کہنا کہ پیراسائٹ نے شروع سے آخر تک مجھے مجبور کیا تو یہ سراسر غلط بیانی ہوگی؛ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز نہایت ہی دلچسپ ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول میں متعدد کوریائي فلموں کو دیکھنے کے (تجربے) کی وجہ سے، ایسی فلموں میں استعمال ہونے والی عام صنفوں سے واقفیت تو تھی لیکن پیراسائٹ ان سب کو چیلنج کرتی ہوئی دکھائی دی! پیراسائٹ مزاحیہ ہے، پر ایک غیر روایتی والے انداز میں، سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی تقسیم کو بھی دکھاتی ہے اور دیگر اصناف میں ایک خاندانی کہانی کو بھی بیان کرتی ہے اور اسی وجہ سے بہت ممکن ہے کہ یہ ہر عمر کے لوگوں کو اپیل کرے.

واقعی پیراسائٹ اس بات کی حقدار ہے کہ اسے سینما (گھروں) میں دیکھا جائے تاکہ اس کے پہلوؤں اور انوکھی سنیماٹوگرافی کی تعریف کی جاسکے۔ اسپائلرز سے بچنے کے لئے، بطور خلاصہ، پیراسائٹ پارک خاندان اور ایک بے روزگار کم خاندان کے درمیان باہمی عمل کی کہانی بیان کرتی ہے، جن کی متضاد دنیا طویل مدتی نتائج کے ساتھ ٹکرا جاتی ہیں۔

[...] بونگ جون ہو روشن شاٹس کے ساتھ ساتھ انڈور اسپیس کے موثر استعمال سے ناظرین کی دلچسپی بڑھانے میں کامیاب رہتے ہیں، اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی دورانیہ کے بعد، یہ احساس کرنا حیرت کی بات ہے کہ زیادہ تر مناظر پارک فیملی کے گھر میں ہوتے ہیں۔ گھریلو زندگی کے معمولی اصولوں کو ایک دلچسپ نقطہ نظر سے دکھانے کے ساتھ بونگ جون ہو کی فطری صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ایک دھیمی آنچ (کی طرح) ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور مہارت سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائٹ اس بات کو منوا لیتی ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر اثر ڈالتی ہے لیکن فی الحقیقت یہ کثیر سطحی ہے اور ہمدردی اور جذبات کے ساتھ معاشرتی حقیقت پسندی کی عکاسی کرتی ہے۔

کاسٹ کا استعمال قابل دید ہے، چہرے کی ہر حرکات و سکنات کو نمایا کرتا ہے، حتی کہ سیڑھیوں پر چڑھنے یا اترنے کا محض عمل بھی پوشیدہ معنی بیان کر سکتا ہے، جسے کیمرہ الگ کرتا ہے۔ کیمروں کے انوکھے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات کے ساتھ جگہ کے مؤثر استعمال کی وجہ سے بے چینی والے حالات بھی پیدا ہوتے ہیں ہے جو اس کی سنسنی خیزی کو بڑھادیتے ہیں۔ پیراسائٹ میں ایک غیر حقیقی فطرت ہے، جس پر اس کا اسکور زور دیتا ہے، اور مزید یہ کہ فلم ایسے عمدہ انداز سے وضع کردہ مضحکہ خیز اصولوں کو اپناتی ہے جو واقعی سنیمائي جادو ہے. یقینی طور پر پیراسائٹ کی ظاہری عجیب و غریب باتیں آپ کی مکمل توجہ حاصل رکھیں گی اور فلم سازی کے ٹووائیلائٹ زون اسکول سے اجنبی محسوس نہیں ہونے گی۔

اداکار بہت متاثر کن ہیں اور کرداروں میں وسعت ڈالتے ہیں، انہیں متعلقہ بناتے ہیں اور بنا کسی کوشش کے عمدہ لگتے ہیں۔ جب کی- وو اور کی- جیونگ کم پارک فیملی کے گھر میں بطور نجی ٹیوٹرز کام کر رہے تھے تو انہوں نے بلا شبہہ سنجیدگي اور محدود اختیار کی اس سطح کی مثال پیش کی، اور بن کہے، تقریبا افسانوی تدریسی تکنیکوں کے استعمال کے ذریعہ تصوف کا ماحول پیدا کیا۔ مختصر یہ کہ، کی- وو اور کی- جیونگ کا کردار ادا کرنے والے اداکار پارک سو- ڈیم اور چوئی وو- شیک زبردست پرفارمنس پیش کرتے ہیں جو آپ کو مختلف سمتوں سے دیکھنے پر مجبور کر دیتی ہیں جن کی پیراسائٹ پیروی کرتی ہے، اس طرح ناظرین کو اپنے ساتھ رہنے کی دعوت دیتے ہیں۔

[...]پیراسائٹ ایک شاندار فلم سازی کا ایک حیرت انگیز کام ہے، یہ ایک ایسی فلم ہے جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہیے، اور میں اس فلم کو یوکے میں عام ریلیز کے وقت دیکھنے کا منتظر ہوں۔
Entry #37355 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry2.542.50 (12 ratings)2.58 (12 ratings)
یہ کہنا کہ میں شروع سے آخر تک پیراسائٹ کے ذریعہ مجبور تھا ایک چھوٹی بات ہے۔ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز دلکش ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول کے دوران کئی کورین فلمیں دیکھنے کے بعد، میں اس طرح کی فلموں میں کام کرنے والے معمول کے انواع سے واقف تھا لیکن Parasite ان سب کی مخالفت کرتا دکھائی دیتا تھا! پیراسائٹ مزاحیہ ہے، ایک نرالا انداز میں، یہ ایک سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی تقسیم کو پھیلاتا ہے اور دیگر انواع کے درمیان ایک خاندانی کہانی کو بھی پیش کرتا ہے اور اس وجہ سے ہر عمر کے لیے اپیل کرنے کا امکان ہے۔ پیراسائٹ واقعی ایک سنیما میں دیکھنے کا مستحق ہے تاکہ اس کی باریکیوں اور سجیلا سینماٹوگرافی کی تعریف کی جا سکے۔ خلاصہ کے طور پر، بگاڑنے والوں سے بچنے کے لیے، پراسائٹ پارک فیملی اور کمز، ایک بے روزگار خاندان کے درمیان بات چیت کی کہانی بیان کرتا ہے، جس کی متضاد دنیایں دیرپا نتائج سے ٹکرا جاتی ہیں۔ [...]Bong Joon-Ho اندر کی جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ چمکدار روشنی والے شاٹس کے ساتھ سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرنے کا انتظام کرتا ہے، اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی طوالت کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر ایسے ہوتے ہیں۔ پارک فیملی کے گھر کے اندر۔ گھریلوت کے دنیاوی عناصر کو ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس میں بونگ جون ہو کے مزاج کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ ایک سست برنر ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور آسانی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائٹ اس بات پر قائل ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ کثیرالجہتی ہے اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور پیتھوس کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ کاسٹ دیکھنے کے لیے مضحکہ خیز ہے، چہرے کی ہر حرکت اور عمل پر زور دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ محض سیڑھیوں سے اوپر یا نیچے چلنے کا عمل بھی پوشیدہ معنی کو ظاہر کر سکتا ہے، جسے کیمرے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔ غیر معمولی کیمرے کے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات اس احساس کو بڑھاوا دینے والی جگہ کے اس موثر استعمال کی وجہ سے بھی بے چینی کی سطحیں پیدا ہوتی ہیں۔ پیراسائٹ کی ایک غیر حقیقی نوعیت ہے، جس پر اس کا اسکور زور دیتا ہے، اور مزید یہ کہ فلم ایسے ذہین انداز میں وضع کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو کہ واقعی سنیما کا جادو ہے۔ پیراسائٹ کی ظاہری بے چینی یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور فلم سازی کے گودھولی زون اسکول سے اجنبی محسوس نہیں کرے گی۔ اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں وسعت پیدا کرتے ہیں جب کہ آسانی سے ٹھنڈا نظر آتے ہیں۔ جب Ki-woo اور Ki-Jeong Kim پارک فیملی ہوم میں بطور پرائیویٹ ٹیوٹر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر اس سطح کی بے حسی، کم تر اتھارٹی کی علامت ظاہر کی جو کہ غیر کہی ہوئی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ تصوف کی چمک پیدا کرتی ہے۔ بالکل سادہ طور پر، اداکار پارک سو-ڈیم اور چوئی وو-سک، کی-وُو اور کی-جیونگ کے طور پر، مختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور ہیں جن کی پیراسائٹ پیروی کرتی ہے اور وہ ان پرفارمنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ لے کر سامعین کو اپنے ساتھ ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ . [...]پیراسائٹ انتہائی ہنر مند فلم سازی کا ایک قابل ذکر ٹکڑا ہے، یہ صرف ایک فلم ہے جو ضرور دیکھیں
Entry #36811 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry2.312.20 (10 ratings)2.42 (12 ratings)
یہ کہنا کہ میں شروع سے آخر تک طفیلی کے ذریعہ مجبور تھا ایک چھوٹی بات ہے۔ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز دلکش ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول کے دوران کئی کورین فلمیں دیکھنے کے بعد، میں اس طرح کی فلموں میں کام کرنے والے معمول کے انواع سے واقف تھا لیکن پیراسائٹ ان سب کی مخالفت کرتا دکھائی دیتا تھا! پیراسائٹ مزاحیہ ہے، ایک نرالا انداز میں، یہ ایک سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی تقسیم کو پھیلاتا ہے اور دیگر انواع کے درمیان ایک خاندانی کہانی کو بھی پیش کرتا ہے اور اس وجہ سے یہ ہر عمر کے لیے اپیل کرنے کا امکان ہے۔

پیراسائٹ واقعی ایک سنیما میں دیکھنے کا مستحق ہے تاکہ اس کی باریکیوں اور سجیلا سینماٹوگرافی کی تعریف کی جا سکے۔ خلاصہ کے طور پر، بگاڑنے والوں سے بچنے کے لیے، پراسائٹ پارک فیملی اور کمز، ایک بے روزگار خاندان کے درمیان بات چیت کی کہانی بیان کرتا ہے، جس کی متضاد دنیایں دیرپا نتائج سے ٹکرا جاتی ہیں۔

[...]بونگ جون ہو اندر کی جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ چمکدار روشنی والے شاٹس کے ساتھ سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرنے کا انتظام کرتا ہے، اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی طوالت کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر ایسے ہوتے ہیں۔ پارک فیملی کے گھر کے اندر۔ گھریلوت کے دنیاوی عناصر کو ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس میں بونگ جون ہو کے مزاج کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ ایک سست برنر ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور آسانی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائٹ اس بات پر قائل ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ کثیرالجہتی ہے اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور پیتھوس کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

کاسٹ دیکھنے کے لیے مضحکہ خیز ہے، چہرے کی ہر حرکت اور عمل پر زور دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ محض سیڑھیوں سے اوپر یا نیچے چلنے کا عمل بھی پوشیدہ معنی کو ظاہر کر سکتا ہے، جسے کیمرے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔ غیر معمولی کیمرے کے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات اس احساس کو بڑھاوا دینے والی جگہ کے اس موثر استعمال کی وجہ سے بھی بے چینی کی سطحیں پیدا ہوتی ہیں۔ طفیلی کی ایک غیر حقیقی نوعیت ہے، جس پر اس کا اسکور زور دیتا ہے، اور مزید یہ کہ فلم ایسے ذہین انداز میں وضع کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو کہ واقعی سنیما کا جادو ہے۔ پیراسائٹ کی ظاہری بے چینی یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور فلم سازی کے ٹوائلائٹ زون اسکول سے اجنبی محسوس نہیں کرے گی۔

اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں وسعت پیدا کرتے ہیں جب کہ آسانی سے ٹھنڈا نظر آتے ہیں۔ جب کی وو اور کی جیونگ کم پارک فیملی ہوم میں بطور پرائیویٹ ٹیوٹر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر اس سطح کی بے حسی، کم تر اتھارٹی کی علامت ظاہر کی جو کہ غیر کہی ہوئی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ تصوف کی چمک پیدا کرتی ہے۔ بالکل سادہ طور پر، اداکار پارک سو-ڈیم اور چوئی وو-سک، کی-وُو اور کی-جیونگ کے طور پر، مختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور ہیں جن کی پیراسائٹ پیروی کرتی ہے اور وہ ان پرفارمنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ لے کر سامعین کو اپنے ساتھ ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ .

[...]طفیلی انتہائی ہنر مند فلم سازی کا ایک قابل ذکر ٹکڑا ہے، یہ صرف ایک فلم ہے جسے دیکھنا ضروری ہے، اور اس لیے میں فلم کو اس کی یو کے عام ریلیز کی تاریخ پر دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔
Entry #37295 — Discuss 0 — Variant: Not specified
alih5253
alih5253
Pakistan
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry2.272.27 (11 ratings)2.27 (11 ratings)
فلم " نائٹ"

یہ کہنا ایک چھوٹی بات ہےکہ میں شروع سے آخر تک پیراسائٹ کی وجہ سے مجبور تھا ۔ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز دلکش ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول کے دوران کئی کورین فلمیں دیکھنے کے بعد میں اس طرح کی فلموں میں کام کرنے والے معمول کے انواع سے واقف تھا لیکن پیرا سائٹ ان سب کی مخالفت کرتا دکھائی دیتا تھا! پیراسائٹ مزاحیہ ہے اور یہ ایک نرالے انداز میں سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی تقسیم کو پھیلاتا ہے اور دیگر انواع کے درمیان ایک خاندانی کہانی کو بھی پیش کرتا ہے اور اس وجہ سے ہر عمر کے فرد کے اپیل کرنے کا امکان ہے۔
پیراسائٹ کوواقعی ایک سنیما میں دیکھنا چاہیے تاکہ اس کی باریکیوں اور سجیلا سینماٹوگرافی کی تعریف کی جا سکے۔ الحاصل بگاڑنے والوں سے بچنے کے لیےپیراسائٹ پارک فیملی اور کمز، ایک بے روزگار خاندان کے درمیان بات چیت کی کہانی بیان کرتا ہےجس کی متضاد دنیایں دیرپا نتائج سے ٹکرا جاتی ہیں۔
[...]بونگ جون ـ ہو گھرکی اندرون جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ چمکدار روشنی والے شاٹس کے ساتھ سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرتا ہے اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی طوالت کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر ایسے ہوتے ہیں۔ پارک فیملی کے گھر کے اندرگھریلو دنیاوی عناصر کو ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس میں بونگ جون ہو کے مزاج کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ ایک سست برنر ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور آسانی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائٹ اس بات کا قائل ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ کثیرالجہتی ہے اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور پیتھوس کے ساتھ پیش کرتا ہے۔
کاسٹ دیکھنے کے لیے مضحکہ خیز ہے، چہرے کی ہر حرکت اور عمل پر زور دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ محض سیڑھیوں سے اوپر یا نیچے چلنے کا عمل بھی پوشیدہ معنی کو ظاہر کر سکتا ہے جسے کیمرے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔ غیر معمولی کیمرے کے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات اس احساس کو بڑھاوا دینے والی جگہ کے اس موثر استعمال کی وجہ سے بھی بے چینی کی سطحیں پیدا ہوتی ہیں۔ پیراسائٹ کی ایک غیر حقیقی نوعیت ہےجس پر اس کا اسکور زور دیتا ہےاور مزید یہ کہ فلم ایسے ذہین انداز میں وضع کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو واقعی سنیما کا جادو ہے۔ پیراسائٹ کی ظاہری بے چینی یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور فلم سازی کے گودھولی زون اسکول سے اجنبی محسوس نہیں کرے گی۔
اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں وسعت پیدا کرتے ہیں جب کہ آسانی سے ٹھنڈا نظر آتے ہیں۔ جب کی-وہ اور کی- جیونگ کم پارک فیملی ہوم کے اندر نجی ٹیوٹرز کے طور پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر اس سطح کی بے حسی، کم تر اتھارٹی کی علامت ظاہر کی جو غیر کہی ہوئی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ تصوف کی چمک پیدا کرتی ہے۔ عام طور پر اداکار پارک سو-ڈیم اور چوئی وو-سک، کی-وُو اور کی-جیونگ کے طور پرمختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور ہیں جن کی پیراسائٹ پیروی کرتی ہے اور وہ ان پرفارمنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ لے کر سامعین کو اپنے ساتھ ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ .
[...] پیرا سائٹ انتہائی ہنر مند فلم سازی کا ایک قابل ذکر حصہ ہے، یہ صرف ایک فلم ہے جسے دیکھنا ضروری ہے اور اس لیے میں فلم کو اس کی یو کے کی عام ریلیز کی تاریخ پر دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔
Entry #37091 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry2.172.42 (12 ratings)1.92 (12 ratings)
کہونا کہ میں نے Parasite کو شروع سے آخر تک مکمل طور پر نہیں چھوڑا، اس پر توہین ہے؛ اس کی فلمنگ کا طریقہ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ دلچسپ ہے۔ لندن کوریائی فلم فیسٹیول کے دوران کئی کوریائی فلمیں دیکھ چکا تھا، تو میرے پاس ان فلموں میں استعمال ہونے والے عام جینرز کا تجربہ تھا لیکن Parasite ان سب کو مسترد کرنے لگتی ہے! Parasite ہنسی مزیدار ہے، ایک عجیب طریقے میں، یہ بھی ایک تھرلر ہے، طبقاتی حدودوں کو پار کرتا ہے اور دوسرے جینرز میں ایک خاندانی کہانی بھی ہے اور یہ وجہ سے ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔

Parasite کو سچائی اور ہنری سنمائی تفصیلات کو سمجھنے کے لئے سنیما میں دیکھنا واجب ہے۔ خلاصے میں، سپوئلرز سے بچنے کے لئے، Parasite ایک خاندانی مقابلہ کے کہانی کو بیان کرتی ہے جو پارک خاندان اور کم کا خاندان، جو بے روزگار ہے، کے درمیان میں ہوتی ہے اور جس کے دیرپیش اثرات ہوتے ہیں۔

[...] بونگ جون ہو نے چمکدار روشنی کے شاٹس اور انڈور سپیس کے فعال استعمال کے ساتھ دلچسپ اندراج کے ساتھ دارمیانی حرکت کرنے میں دلچسپ ہونے میں موفق ہوا، اور فلم کی 2 گھنٹے 12 منٹ کی لمحے کے بعد یہ حیران ہے کہ زیادہ تر مناظر یہ پارک خاندان کے گھر کے اندر ہی ہوتی ہیں۔ گھریلو زندگی کے عام پہلوؤں کو ایک دلچسپ نظریے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو بونگ جون ہو کی توانائی کو دکھاتا ہے۔ یہ ایک سستی آگ ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور اجادت میں محو ہوں گے جبکہ Parasite یہ سبتہت واضح کرتا ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر چلتا ہے لیکن یہ حقیقت میں متعدد پردوں والا ہے اور سماجی واقعیت کو ہمدردی اور رحمت کے ساتھ تشریح کرتا ہے۔

کاسٹ دیکھنے کے لئے دلچسپ ہیں، ہر چہرے کی حرکت اور عمل کو زور دیا گیا ہے، حتیٰ چہلے یا چڑھائیں چڑھنے یا چڑھنے کا عام عمل بھی چھپا ہوا مطلب پیش کر سکتا ہے، جو کہ کیمرے کی ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے۔ جگہ کے فعال استعمال سے اچھے کیمرے کے زاویے اور دھاتی موسمیاتی حالات کے ذریعے عدم چین قائل ہوتی ہے۔ Parasite میں ایک
Entry #37379 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry1.891.85 (13 ratings)1.92 (13 ratings)
یہ کہنا کہ شروع سے لیکر آخر تک مجھے مفت خور نے مجبور کیا تھا ، مبالغہ آرائی ہے۔ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اسکی فلم بندی کا انداز بھی دلچسپ ہے۔ لندن میں کورین فلمی میلے کے دوران بیشمار کورین فلمیں دیکھنے کے بعد، میں ان فلموں میں اپنائے گئے طور طریقوں سے واقف ہو گیا تھا، لیکن مفت خور ان تمام کا مقابلہ کرتی دکھائی دیتی ہے! مفت خور مزاحیہ ہے ، ایک نرالے انداز میں یہ سنسنی خیز بھی ہے ، طبقاتی تقسیم کو بڑھاتی ہے اور دیگر انواع کے درمیان خاندانی کہانی کو بھی پیش کرتی ہے اور اس وجہ سے اسکا تمام عمر کے لوگوں کو متوجہ کرنے کا امکان ہے۔
مفت خور اس بات کی حقدار ہے کہ اسے سینما میں دیکھا جائے تاکہ اس کے مختلف پہلوؤں اور حرکت نگاری کو سراہا جا سکے۔ خلاصے کے طور پر بگاڑ سے بچنے کیلیے مفت خور ہمیں پارک فیملی اور ایک بے روزگار کم فیملی کے باہمی تعلقات کے بارے میں بتاتی ہے جن کی متضاد دنیائیں بہت دیر تک رہنے والے نتائج کیلیے ٹکراتی ہیں۔
Bong Joon-Ho سامعین کی دلچسپی کو حاصل کرنے کیلیے چمکدار روشنی والے شاٹس کے ساتھ ساتھ اندرونی جگہ کو بھی مؤثر طور پر استعمال کرنے کا انتظام کرتا ہے، اور فلم کی 2 گھنٹے 12 منٹ کی طوالت کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ فلم کے زیادہ تر مناظر پارک فیملی کے گھر کے اندر واقع ہوتے ہیں۔ گھریلو زندگی کے دنیاوی عناصر کو ایک دلچسپ نقطئہ نطر سے دکھایا گیا ہےجو کہ بونگ جان ہو کی قدرتی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک آہستہ آہستہ جلنےکا عمل ہے لیکن آپ اسکی خوبصورتی اور ہنرمندی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ مفت خور اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتی ہے لیکن یہ کثیرا لجہتی ہے اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور دلسوزی کے ساتھ پیش کرتی ہے۔
دیکھنے کو تو کاسٹ مضحکہ خیز ہے ، چہرے کی ہر حرکت اور عمل پر زور دیا گیا ہے یہاں تک کہ محض سیڑھیوں کے اوپر چڑھنے اور نیچے اترنے کا عمل بھی پوشیدہ معنی کو ظاہر کر سکتا ہے،جن کو کیمرہ علیحدہ علیحدہ کر دیتا ہے۔ کیمرے کے غیرمعمولی زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات اور جگہ کے مؤثر استعمال کی وجہ سے بھی اس احساس کو بڑھاوا دینے والی بے قراری کی سطحیں پیدا ہوتی ہیں۔ مفت خورکی ایک غیرحقیقی نوعیت ہے جس پر اسکی صورت حال زور دیتی ہے،اور مزید یہ کہ فلم ایسے ذہین انداز میں وضع کرہ غیر معقول عناصر کو اپناتی ہے جو کہ واقعی سینما کا جادو ہے۔ مفت خور کی ظاہری بےچینی یقینی طور پرآپ کی توجہ مرکوز رکھے گی اور فلم سازی کے دھندلکے سکول زون سے اجنبی محسوس نہیں ہونے دے گی۔
اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں متعلقہ مماثلت پیدا کرتے ہوئے وسعت شامل کرتے ہیں جبکہ بظاہر آسانی سے پرسکون نظر آتے ہیں۔ جب ki-woo اور ki-Jeong Kim پارک فیملی کے گھر کے اندر نجی پڑھانے والے کے طور پر کام کر رہے تھے،تو انہوں نے یقینی طور پر اس درجہ کے غیرجزباتی پن کا اظہارکیا،اپنے اختیار کو سمجھتے ہوئے،کہے بغیر،تقریبآ فرضی،جو کہ ٹیویشن کی تکنیکوں کے ساتھ روحانیت کی چمک پیدا کرتا ہے۔ سادہ طور پر، اداکارپارک سو –ڈیم اورچوئی سو وک، کی وو اور کی چانگ کے طور پر، مختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور کرتے ہیں،جن کی مفت خور پیروی کرتی ہے اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اس پرفارمنس کو ساتھ لیکر سامعین کواپنے ساتھ ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
مفت خور انتہائی ہنرمند فلم سازی کا ایک قابل ذکر شاہکار ہے،یہ ایسی فلم ہے جسے ضرور دیکھنا چاہیے اوراس لیے میں اس فلم کو یو کے کی عام ریلیز کی تاریخ پر دوبارہ دیکھنے کے انتظارمیں ہوں۔
Entry #37316 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry1.881.83 (12 ratings)1.92 (12 ratings)
یہ کہنا کہ میں شروع سے آخر تک پیراسائٹ کے ذریعہ مجبور تھا ایک چھوٹی بات ہے۔ ٹریکنگ شاٹس کے ساتھ اس کی فلم بندی کا انداز دلکش ہے۔ لندن کورین فلم فیسٹیول کے دوران کئی کورین فلمیں دیکھنے کے بعد، میں اس طرح کی فلموں میں کام کرنے والے معمول کے انواع سے واقف تھا لیکن Parasite ان سب کی مخالفت کرتا دکھائی دیتا تھا! پیراسائٹ مزاحیہ ہے، ایک نرالا انداز میں، یہ ایک سنسنی خیز بھی ہے، طبقاتی تقسیم کو پھیلاتا ہے اور دیگر انواع کے درمیان ایک خاندانی کہانی کو بھی پیش کرتا ہے اور اس وجہ سے یہ ہر عمر کے لیے اپیل کرنے کا امکان ہے۔

پیراسائٹ واقعی ایک سنیما میں دیکھنے کا مستحق ہے تاکہ اس کی باریکیوں اور سجیلا سینماٹوگرافی کی تعریف کی جا سکے۔ خلاصہ کے طور پر، بگاڑنے والوں سے بچنے کے لیے، پیراسائٹ پارک فیملی اور کمز کے درمیان بات چیت کی کہانی سناتا ہے، جو ایک بے روزگار خاندان ہے، جس کی متضاد دنیایں دیرپا نتائج سے ٹکرا جاتی ہیں۔

[...]Bong Joon-Ho اندر کی جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ چمکدار روشنی والے شاٹس کے ساتھ سامعین کی دلچسپی کو متاثر کرنے کا انتظام کرتا ہے، اور فلم کے 2 گھنٹے 12 منٹ کی طوالت کے بعد یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ زیادہ تر مناظر ایسے ہوتے ہیں۔ پارک فیملی کے گھر کے اندر۔ گھریلوت کے دنیاوی عناصر کو بونگ جون ہو کے مزاج کی نمائش کرنے والے ایک دلچسپ تناظر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ ایک سست برنر ہے لیکن آپ اس کی خوبصورتی اور آسانی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ پیراسائٹ اس بات پر قائل ہے کہ یہ صرف ایک سطح پر کام کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ کثیرالجہتی ہے اور سماجی حقیقت پسندی کو ہمدردی اور پیتھوس کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

کاسٹ دیکھنے کے لیے مضحکہ خیز ہے، چہرے کی ہر حرکت اور عمل پر زور دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ محض سیڑھیوں سے اوپر یا نیچے چلنے کا عمل بھی پوشیدہ معنی کو ظاہر کر سکتا ہے، جسے کیمرے کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہیں۔ غیر معمولی کیمرے کے زاویوں اور ڈرامائی موسمی حالات اس احساس کو بڑھاوا دینے والی جگہ کے اس موثر استعمال کی وجہ سے بھی بے چینی کی سطحیں پیدا ہوتی ہیں۔ پیراسائٹ کی ایک غیر حقیقی نوعیت ہے، جس پر اس کا اسکور زور دیتا ہے، اور مزید یہ کہ فلم ایسے ذہین انداز میں وضع کردہ مضحکہ خیز عناصر کو اپناتی ہے جو کہ واقعی سنیما کا جادو ہے۔ پرجیوی کی ظاہری بے چینی یقینی طور پر آپ کو پریشان رکھے گی اور فلم سازی کے گودھولی زون اسکول سے اجنبی محسوس نہیں کرے گی۔

اداکار بہت متاثر کن ہیں اور اپنے کرداروں میں وسعت پیدا کرتے ہیں جب کہ آسانی سے ٹھنڈا نظر آتے ہیں۔ جب Ki-woo اور Ki-Jeong Kim پارک فیملی ہوم میں بطور پرائیویٹ ٹیوٹر کام کر رہے تھے تو انہوں نے یقینی طور پر اس سطح کی بے حسی، کم تر اتھارٹی کی علامت ظاہر کی جو کہ غیر کہی ہوئی، تقریباً فرضی، ٹیوشن کی تکنیکوں کے ساتھ تصوف کی چمک پیدا کرتی ہے۔ بالکل سادہ طور پر، اداکار پارک سو-ڈیم اور چوئی وو-سک، کی-وُو اور کی-جیونگ کے طور پر، مختلف سمتوں میں دیکھنے پر مجبور ہیں جن کی پیراسائٹ پیروی کرتی ہے اور وہ ان پرفارمنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے ساتھ لے کر سامعین کو اپنے ساتھ ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ .

[...]Parasite انتہائی ہنر مند فلم سازی کا ایک قابل ذکر ٹکڑا ہے، یہ صرف ایک فلم ہے جسے دیکھنا ضروری ہے، اور اس لیے میں فلم کو اس کی یو کے عام ریلیز کی تاریخ پر دوبارہ دیکھنے کا منتظر ہوں۔
Entry #37204 — Discuss 0 — Variant: Not specified
Rating typeOverallQualityAccuracy
Entry1.781.82 (11 ratings)1.73 (11 ratings)